ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے دیپک جوشی ایف آئی ایچ امپائروں کی فہرست میں

ہندوستان کے دیپک جوشی ایف آئی ایچ امپائروں کی فہرست میں

Sun, 20 May 2018 12:48:06    S.O. News Service

نئی دہلی ،19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے دیپک جوشی کو ایف آئی ایچ نیو ٹیلنٹ امپائروں کی فہرست (بیرونی ہاکی)میں شامل کیا گیا۔بین الاقوامی ہاکی فیڈرسن نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔جوشی اتراکھنڈ کے ہلدوانی سے ہیں اور اپنے ریاست کی ٹیم کے قومی سطح کے سابق ہاکی کھلاڑی رہ چکے ہیں۔لیکن 2010-11 کے بعد انہوں نے امپائرنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے انہوں نے پٹیالہ کے این آئی ایس سے کھیل کوچنگ میں ڈپلوما بھی حاصل کیا۔جوشی نے کہاکہ ایف آئی ایچ نیو ٹیلنٹ فہرست میں شامل کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔گزشتہ چھ سات سالوں میں میں نے کافی کچھ سیکھا ہے اور میں اس کا کریڈٹ ہاکی انڈیا اور اس کی امپائرنگ، تکنیکی اور مقابلہ کمیٹی کو دینا چاہوں گا جنہوں نے مجھے تعاون اور سہولیات مہیا کرایا۔
 


Share: